بھٹکل 9 اپریل (ایس او نیوز / سید علی رضا ایس ایم ندوی)8/رمضان المبارک ١٤٤٣ مطابق 9/اپریل بروز سنیچر بعد نماز فجر قائد قوم محترم حسن شبّر دامدا (بڈور) صاحب کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔اناللہ وانا الیہ راجعون
مرحوم حسن شبّر صاحب، مرحوم میراں دامدا(بڈور) کے صاحبزادے، مرحوم ڈاکٹر عبدالستار، مرحوم سکری صائب، مرحوم عباس، محترم ابراهيم، محترم باشاہ،
محترم جعفر کے بھائی، اور سلیم کے والد محترم تھے، آپ کی پیدائش 1933 کی ہے، آپ نے بی کام تک تعلیم مکمل کی تھی، زندگی کا طویل عرصہ بھٹکل ہی میں تجارت سے وابستہ رہ کر گزرا، آپ انجمن حامئ مسلمین، مجلس اصلاح وتنظیم، جماعت المسلمین بھٹکل کے طویل عرصہ تک مجلس انتظامیہ کے رکن رہ کر قوم کی خدمت میں بہت بڑا رول ادا کیا ہیں جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، موصوف کاانجمن انجینئرنگ کالج کو قائم کرنے نمایاں کردار رہا ہے، انجمن کے جوائنٹ سکریٹری، جنرل سکریڑی، نائب صدر اور بھٹکل میونسپلٹی، مجلس اصلاح وتنظیم کے عہدہ صدارت پر فائز رہ کر قومی ، تعلیمی، مقامی، سماجی اور اجتماعی کاموں کو پورا کرنے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بھٹکل عید گاہ کمیٹی کے سابق صدر اور بین الجماعتی کانفرس کے نگران کے عہدوں پر فائز رہ کر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان شاء اللہ ان سب کاموں اور خدمات کا پورا پورا اجر وثواب آخرت میں اللہ تعالٰی ضرور عطا فرمائیں گے۔
صوم وصلاةکی پابندی، حق بات کہنے میں کسی کی پرواہ نہ کرنا، دینی ودنیوی کتابوں کے مطالعے اور سیاسی سوچ بھوج کے ساتھ بہترین آراء کومجلس انتظامیہ میں پیش کرنا، نوجوانوں اور چھوٹے بچوں کی ہمت افزائی کرنا، اپنے کاموں اور خدمات پر بدلہ کی امید اللہ سے رکھنا، اور انگلی سے اوپر کی طرف اشارہ کرتے رہنا، ان کے زندگی کے معمولات میں سے تھا۔ آپ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بھٹکل میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب کی امامت میں ادا کی گئی، اور غوثیہ محلہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
آپ نے پہلی اہلیہ محترمہ کی وفات کے بعد دوسری شادی کی تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ ایک فرزند، تین دختر ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جمیع پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔